Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کے نام پر کاروبار، مہم کے دوران گرفتار افراد تفتیشی ادارے کے حوالے

115 کیسز کو شک کی بنیاد پر دائرہ تفتیش میں شامل کیا گیا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں انسداد تجارتی پردہ پوشی کے قومی پروگرام کی ٹیموں نے گزشتہ ماہ مملکت کے مختلف علاقوں میں 16 ہزار تفتیشی دورے کیے جن کا مقصد تجارتی پردہ پوشی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے مختلف شہروں میں 115 کیسز کو شک کی بنیاد پر دائرہ تفتیش میں شامل کیا جن کے بارے میں گمان ہے کہ وہ تجارتی پردہ پوشی کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔
زیرحراست افراد کو تفتیشی ادارے کے حوالےکردیا گیا تاکہ ان کے خلاف ثبوت حاصل کرکےعدالت میں پیش کیے جاسکیں۔
واضح رہے کسی بھی مقامی (سعودی) کا نام استعمال کرتے ہوئے غیرملکی کے کاروبار کرنے پرپابندی ہے۔ ایسا کرنے والے تجارتی پردہ پوشی کے زمرے میں آتے ہیں جو قانون شکنی ہے۔
قانون کے مطابق تجارتی پردہ پوشی کرنے پر پانچ برس تک قید اور 50 لاکھ  ریال جرمانے کے علاوہ برآمد ہونے والی رقم بھی ضبط کی جاسکتی ہے۔

شیئر: