سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کے قصر الیمامہ میں شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیراعظم کا خیرمقدم کیا، باضابطہ سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
بعد ازاں سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیراعظم سے باضابطہ ملاقات کی۔
#صور_واس pic.twitter.com/GMBfjs8poI
— واس الأخبار الملكية (@spagov) December 9, 2024
دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلووں کو بڑھانے کےلیے مشترکہ ہم آہنگی کی کوششوں اور دونوں ملکوں میں دستیاب وسائل کی سرمایہ کاری کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا۔
بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ مفادات کے امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن اور دیگر وزرا اور حکام موجود تھے۔
سمو #ولي_العهد يستقبل في قصر اليمامة في الرياض، دولة رئيس الوزراء البريطاني، وقد أجريت مراسم استقبال رسمية لدولته.#واس pic.twitter.com/fgAIhBfCYc
— واس الأخبار الملكية (@spagov) December 9, 2024