Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں خود کش دھماکا،13افراد جاں بحق

کوئٹہ ... کوئٹہ میں جمعہ کو شہر کے انتہائی حساس علاقے گلستان روڈ پر آئی جی پولیس کے دفتر کے قریب خود کش دھماکے سے13 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ۔ مرنے والوں میں کئی پولیس اہلکارشامل ہیں۔ ترجمان سول اسپتال کے مطابق 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک گاڑی گلستان روڈ سے مشن روڈ کی طرف جا رہی تھی۔ پولیس اہلکاروں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تودھماکا ہوگیا۔ ممکنہ طور پربم گاڑی میں نصب تھا ۔دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ محکمہ تعلیم کے دفتر کی دیوار بھی گرگئی۔ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق کچھ سال قبل بھی دہشت گردوں نے اس مقام کو نشانہ بنایا تھا۔ اس چوک کا نام شہدا چوک رکھا گیا تھا۔
 

شیئر: