Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن : سوق الاولین میں سعودی روایات کا ’دلکش سفر‘

ریاض سیزن میں اب تک 12 ملین سے زائد زائرین شرکت کر چکے ہیں۔ فوٹو: واس
سوق الاولین دارالحکومت میں جاری ریاض سیزن کا اہم مقام ہے جہاں سعودی روایات کے ’دلکش سفر‘ کی پیشکش کی گئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس  کی رپورٹ کے مطابق سوق الاولین روایتی عناصر کو جدید رنگوں کے ساتھ ملا کر متحرک ثقافتی مرکز تشکیل دیتا ہے، سوق میں داخلہ مفت ہے۔
سوق الاولین میں دستکاری، عوامی فنون اور لائیو پرفارمنس رکھی گئی ہیں جو مملکت کی ثقافتی وراثت کی عکاسی کرتی ہیں۔
یہاں منعقدہ تقریب میں مقامی فنکاروں کو اپنے فنی صلاحیتیں اجاگر کرنے، تیار نمونے پیش کرنے اور روایتی دستکاریوں کو زندہ کرنے کے لیے خاص پلیٹ فارم  مہیا کیا گیا ہے۔
سیاحوں اور زائرین کو  ثقافتی کپڑے ’صدو‘ کی بُنائی، ہاتھوں سے مٹی کے برتن بنانے اور ظروف سازی  کی ورکشاپس میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔
سوق الاولین میں ایک جانب ’سفرۃ الدیرہ‘ میں اصلی اور روایتی سعودی کھانوں کا ذائقہ پیش کیا جا رہا ہے جو ایک خاص ماحول گزرے ہوئے دور کی یاد دلاتا ہے۔

یہاں ہاتھوں سے بنے مٹی کے برتن بنانے کی ورکشاپس میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔ فوٹو: واس

سفرۃ الدیرہ میں روایتی پکوان تیار کرنے کے مظاہروں کے ساتھ ساتھ دیگر ثقافتی سرگرمیاں اس تجربے کو مزید دلکش بناتی ہیں۔

’ سفرۃ الدیرہ‘ میں روایتی سعودی کھانوں کا ذائقہ پیش کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: واس

ریاض سیزن مارچ 2025 تک جاری رہے گا جہاں اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد سیاح اور زائرین شرکت کر چکے ہیں۔
 

شیئر: