Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے نئے عہدیداروں کا حلف وفاداری

مکہ مکرمہ .... نئے مناصب پر تقرر پانے والے شہزادوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں حلف وفاداری اٹھایا۔ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ”اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اپنے دین، پھر اپنے بادشاہ اور وطن کا مخلص رہوں، ریاست کا کوئی راز منکشف نہیں کرونگا۔ ملکی مفادات اور قوانین کی پاسداری کرونگا اور اپنا فرض راستی ، ایمانداری اور اخلاص سے انجام دونگا۔ شہزادہ فیصل بن سطام نے اٹلی میں سفیر ، شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے جرمنی میں سفیر ، شہزادہ عبدالعزیز بن فہد بن ترکی نے الجوف کے نائب گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ تقریب میں ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان ، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر نزار عبید مدنی موجود تھے۔

شیئر: