Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی وفد نے مدینہ میں حجاج کی رہائش کا دورہ کیا

پرائیویٹ گروپ کے مسائل جلد حل کرلئے جائیں گے ، سردار یوسف 
مدینہ منورہ( یوسف بلوچ)پاکستان کی پارلیمانی حج کمیٹی کے چیئر مین حافظ عبدالکریم نے وزیر حج سردار محمد یوسف کے ہمراہ مدینہ منورہ میں حاصل کردہ حجاج کرام کی رہائشوں کا دورہ کیا۔چیئرمین پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی پیر عمران شاہ اور ڈی جی حج ساجد یوسفانی بھی ہمراہ تھے۔اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ حج نے کہا کہ ہمارے علم میں ہے کہ مدینہ منورہ بلڈنگ مارکیٹ امسال دباﺅ میں ہے لیکن ہم نے رہائشی معاہدے بر وقت کر لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کم خرچ پہ حج کر سکیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے حجاج کرام پچھلے سال کی طرح اس سال بھی 100 فیصد مرکزیہ میں قیام کریں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ پرائیویٹ گروپ تاخیر کا شکار ہوئے تو انکے مسائل بڑھ جائیں گے تو انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے۔ہم اس مسئلہ کو جلد حل کر لیں گے۔اس موقع پر کریم بخش شعیب،الطاف احمد بھٹی اور محمد جمیل موجود تھے۔

شیئر: