Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سام سنگ گیلکسی ایس 25 ایج کا ڈیزائن لیک، فون کب ریلیز ہوگا؟

اس فون کا فرنٹ ڈیزائن گیلکسی ایس 25، گیلکسی ایس 25 پلس اور گیلکسی ایس 25 الٹرا کے ساتھ ملتا جلتا ہوگا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
مشہور ٹیکنالوجی برینڈ سام سنگ کی ایس 25 سیریز کا نیا فون ’گیلکسی ایس 25 ایج‘ کا ڈیزائن انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا ہے۔
گیجٹس 360 کے مطابق سام سنگ گیلکسی ایس 25 ایج اگلے مہینے یعنی اپریل میں ریلیز ہو سکتا ہے تاہم ابھی تک کمپنی نے اس حوالے سے کوئی آفیشل اعلان نہیں کیا۔
افواہوں کے مطابق یہ فون اپریل کے مہینے کے دوسرے ہفتے میں ریلیز ہو سکتا ہے۔
انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سام سنگ ایس 25 ایج تین رنگوں میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس کا فریم ٹائٹینیئم کا ہوگا۔
اس میں سنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ کا پروسیسر ہوگا جبکہ اس کی ریم 12 جی بی کی ہوگی۔
اس فون کی موٹائی 5.84 ایم ایم ہو سکتی ہے۔
گیلکسی ایس 25 ایج بلیک، بلیو اور سِلور رنگوں میں ریلیز ہوگا جبکہ اِن رنگوں کے آفیشل نام بالترتیب ٹائیٹینیئم جیٹ بلیک، ٹائیٹینیئم آئسی بلیو اور ٹائیٹینیئم سِلور ہوں گے۔
یہ رنگ سام سنگ ایس 25 الٹرا کے ساتھ ملتے جلتے ہوں گے۔
اس فون کا فرنٹ ڈیزائن گیلکسی ایس 25، گیلکسی ایس 25 پلس اور گیلکسی ایس 25 الٹرا کے ساتھ ملتا جلتا ہوگا۔
اس فون کی بیک پر دو کیمرے نصب کیے گئے ہیں جنہیں ایل ای ڈی فلیش کی سہولت دستیاب ہوگی۔
یہ کیمرے ورٹیکل شیپ میں لگائے جائیں گے جن میں ایک کیمرہ 200 میگا پکسل اور ایک کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہوگا۔
اس فون میں 3900 ایم اے ایچ کی بیٹری ڈالی جائے گی جو کہ 25 واٹ وائرڈ چارجنگ کو سپورٹ کرے گی۔
خیال رہے کہ اس فون کی ممکنہ قیمت 999 ڈالر ہوسکتی ہے۔

 

شیئر: