شہزادہ فیصل بن فرحان سے ہالینڈ کی وزیر خارجہ کی ملاقات
’ملاقات کے دوران غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ہالینڈ کی وزیر خارجہ ہانکی برونز نے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملاقات کے دوران غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی أمور اور معاملات پر غور کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔
ملاقات العلا میں ہوئی ہے جس میں وزارت خارجہ کے سکریٹری برائے سیاسی أمور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔