Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مینگروو کی شجرکاری مہم ، 100 رضاکاروں کی شرکت

مینگروو کے درخت کاربن کے اثرات جذب کرنے میں اہم اور طاقتور پودے ہیں۔ فوٹو واس
مینگروو ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر سعودی عرب میں 100 سے زائد رضاکاروں نے مینگروو کے پودے لگانے  کی مہم میں حصہ لیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق سعودی ڈویلپر ریڈ سی گلوبل نے اس شجرکاری مہم کی میزبانی کی جس میں وزارت ماحولیات کے نمائندوں اور ریڈ سی گلوبل انگلش فار ٹورازم پروگرام کے طلباء نے بھی شرکت کی۔
ریڈ سی گلوبل کے ترجمان نے بتایا کہ مینگروو کے درخت کاربن کے اثرات جذب کرنے میں اہم اور طاقتور پودے ہیں، مینگروو دیگر پودوں کی نسبت پانچ سے دس گنا زیادہ کاربن جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ریڈ سی گلوبل گروپ میں ماحولیات کے چیف افسر رائد البسیط نے بتایا ہے ’مینگروو ماحولیاتی نظام کا پائیدار قیام  ہماری نئی منزلوں کے قدرتی ماحول کی حفاظت اور افزودگی کے عزم کے لیے اہم ہے۔‘
گذشتہ سال ریڈ سی مینگروو نرسری کے قیام   کے بعد کمپنی نے آج تک مینگروو کے 10 لاکھ پودے لگائے ہیں اور  رواں سال مزید 20 لاکھ پودوں کی افزائش کی توقع ہے۔
مینگرووز کی شجرکاری مہم  ایسا اقدام ہے جس میں مقامی کمیونٹی کے اراکین بڑے پیمانے پر حصہ لے سکتے ہیں۔

ریڈ سی گلوبل مستقبل میں شجرکاری کے مزید اقدامات کر رہا ہے۔ فوٹو واس

مینگروو کے درخت ساحلی علاقوں کو مختلف آفات سے بچانے اور عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ریڈ سی گلوبل پارٹنرز اور بحیرہ احمر کے ساحل پر آنے والے زائرین کی مدد سے مستقبل میں شجرکاری کے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ریڈ سی گلوبل نے گذشتہ سال مینگروو کے 10 لاکھ پودے لگائے تھے۔ فوٹو واس

ریڈ سی گلوبل گروپ نے سیاحت کے فروغ کے لیے گذشتہ سال تین ہوٹل کھولے ہیں اور بحیرہ احمر نے پچھلے سال اپنے پہلے مہمانوں کا استقبال کیا تھا اور اس کے تین ہوٹل اب کھلے ہیں۔ 2030 تک 22 جزائر اور چھ دیگر مقامات پر مزید 50 ریزورٹس کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
 

شیئر: