بیجنگ ..... چین میں انگریزی غلط سلط لکھنے پر لوگوں نے اب اعتراضات اٹھانا شروع کردیئے ہیں اور انکا کہناہے کہ سائن بورڈز، مینو کارڈز اور ہورڈنگز میں غلط انگریزی لکھنے کے نتیجے میں ملکی وقار کو دھچکا پہنچا ہے۔ اب چینی حکومت نے ”چنگلش “ کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے اور اسکا کہناہے کہ ملک بھر سے ایسے تمام بورڈز ہٹا دیئے جائیں گے۔ صحیح گرامر لکھنے کیلئے قومی معیار بنایا جائیگا۔ اگر چہ چینی اور انگریزی ملی جلی زبان ”چنگلش“ سے سیاح کافی عرصے سے محظوظ ہورہے تھے لیکن چینی حکومت نے اب اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے کیونکہ اس سے سماجی مسائل بڑھ رہے تھے اور کثیر القومی معاشرے کی تشکیل میں بھی رکاوٹ آرہی تھی۔