Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر:کھودا پہاڑ نکلا چوہا

قاہرہ .... کمپیوٹر سسٹم کے ماہرین نے قطر کے پبلک پراسیکیوٹر علی المری کے اس بیان کو کہ قطری خبررساں ایجنسی کو موبائل کے ذریعہ ہیک کیا گیا تھا مضحکہ خیز قرار دیدیا۔ میڈیا اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہناہے کہ المری نے جو کچھ کہا ہے وہ انسانی عقل سے کھیلنے کی کوشش ہے۔ انتہائی نامعقول بیان ہے۔ ویب سائٹ کے ڈیزائنر اور پروگرامر عمار صلاح نے کہا کہ ویب سائٹ کو موبائل کے ذریعے ہیک کرنے کا دعویٰ ناقابل فہم ہے۔ اس قسم کا بیان کسی حکومتی ترجمان کو زیب نہیں دیتا۔ قطر کی خبررساں ایجنسی سرکاری ہے۔ اگر اسکا ڈیزائن مسروقہ ہو، یا نقلی ہو یا کسی ایسے انسان سے تیار کرایا گیا ہو جسے اس حوالے سے معلومات نہ ہوں تو بات سمجھ میں آسکتی ہے اوریہ ناممکن ہے کہ قطر جیسے رئیس ملک کی حکومت نے اپنی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کسی غیر پیشہ ور شخص سے ڈیزائن کرائی ہو۔

شیئر: