Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی مقاصد کے لیے ملکی، مذہبی یا فرقہ ورانہ علامات کے استعمال پر پابندی

فیصلے پر 90 روز بعد عمل درآمد شروع کردیا جائے گا (فوٹو اخبار چوبیس)
وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے تجارتی مقاصد کےلیے کسی بھی ملک ، مذہب  یا فرقہ ورانہ علامات وغیرہ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ صادر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فیصلے کا مقصد کسی بھی قسم کی علامات کے غلط استعمال سے روکنا ہے۔ وزیر تجارت کی جانب سے کیے گئے فیصلے پر 90 روز بعد عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔
فیصلہ صادر کیے جانے کے بعد متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کے لیے ضوابط مرتب کریں۔
واضح رہے قبل ازیں وزارت تجارت کی جانب سے ستمبر 2022 کو تجارتی اداروں یا انفرادی سطح پر مملکت کا جھنڈا جس پر لفظ  الجلالہ اور التوحید یا مملکت کی علامت ’دوتلواریں اور کھجور کا درخت ‘ بنا ہو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: