واشنگٹن۔۔۔۔صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے تاجروں کی عالمی سربراہ کانفرنس میں امریکی وفد کی قیادت کرنے کی دعوت دینے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ ایوانکا نے یہ رد عمل اس وقت ظاہر کیا جب وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ اور ان کے خاندان کو ہند کے دورے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے خاص طور پر ایوانکا سے کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں ہند میں ہونیوالی کانفرنس میں امریکی وفد کی قیادت کریں۔اس کا جواب دیتے ہوئے ایوانکا نے کہا کہ میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔واضح رہے کہ ایوانکا خود بھی امریکی بزنس ویمن ہیں۔