Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی : دکان پر سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی کے اوکھلا علاقہ میں چائے کی د کان پرسلنڈر پھٹنے سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ۔ ہلاک شدگان میں 3 خواتین، ایک مرد اور ایک6 سالہ بچی شامل ہے۔ دہلی فائر سروس کے ایک افسر نے بتایا کہ رات 10 بجے اوکھلا میں چائے کی دوکان میں گیس سلنڈر پھٹنے کی خبر ملی تھی۔ آگ بجھانے والی 5 گاڑیاں وہاں بھیجی گئیں اور پونے 11بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس آگ میں9افراد جلے تھے جنہیں ای ایس آئی اور صفدر جنگ ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا جہاں5 افراد نے دم توڑ دیا اور باقی کا علاج کیا جارہا ہے ۔ دریں اثنا پولیس اس آتشزدگی کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔

شیئر: