جازان .... جازان ریجن میں پبلک پراسیکیوٹر نے واضح کیا ہے کہ 13غیر ملکی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ 70ملین ریال سے زیادہ کی منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے۔ غیر ملکی مملکت سے سرمایہ باہر بھجوا رہے تھے۔باخبر ذرائع نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی متعدد اکاﺅنٹس کے ذریعے سرمایہ باہر بھیجتے رہے ہیں۔ رقوم بیرون مملکت فرضی اداروں کے نام بھیجی گئیں۔ یہ کام ایسے غیر ملکی کررہے تھے جن کی ماہانہ تنخواہ 2500ریال تھی جبکہ ماہانہ 3لاکھ ریال اپنے اکاﺅنٹس سے باہر بھجوارہے تھے۔ ان سب پر منی لانڈرنگ اور ناجائز طریقے سے دولت کمانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔