راولپنڈی... مری میں جمعرات کو چھرہ پانی کے قریب ڈولی لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں جا گری۔12 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ بنواڑی گاوں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی افراد نے اپنی مد د آپ کے تحت لفٹ لگا رکھی ہے۔ لوگ معمول کے مطابق لفٹ کے ذریعے جارہے تھے کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے کھائی میں جا گری۔ مقامی افراد نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔