پٹنہ۔۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی) کے سربراہ لالوپرساد جمعرات کو رانچی میں چارہ اسکینڈ کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسکینڈل کے تحت ان پر سرکاری خزانے سے فراڈ کرکے 95لاکھ روپے نکالنے کا الزام ہے جبکہ 2عشروں کے دوران سرکاری فنڈ سے مجموعی طور پر 900کروڑ روپے خورد برد کرنے کا بھی الزام ہے۔ چارہ اسکینڈل کے 5مقدمات میں سے ایک میں لالو کو 5سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔