Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن کاروبار میں ملبوسات پر الیکٹرانک اشیاء کی بازی

ریاض..... آن لائن کاروبار میں ملبوسات پر الیکٹرانک اشیاءبازی لے گئیں۔ سعودی عرب میں 2016 ءکے دوران اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کے سودے سب سے زیادہ ہوئے۔2017ءکے اختتام تک 2.3ارب ریال تک آمدنی متوقع ہے۔ ملبوسات اور جوتوں کی آن لائن تجارت سے 2.1ارب ریال آمدنی کی توقع ہے۔ خصوصی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں 2017ءکے دوران الیکٹرانک اشیاءکی درآمدات سرفہرست رہیں گی جبکہ 2018ءسے 2020ءتک ملبوسات اور جوتوں کی درآمدات کو غلبہ حاصل ہوگا۔

شیئر: