Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیضے کی وبا سے بچاؤ کیلئے عطیہ پر مملکت کیلئے یونیسیف کا شکریہ

نیویارک - - - -  -یونیسیف نے 667 ملین ڈالر کا گرانقدر عطیہ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت اوریونیسیف نے یمن میں ہیضے کی وباء سے نمٹنے کیلئے عطیات کی اپیل کی تھی۔ یونیسیف کی طرف سے یمن میں ہیضے کی وبا ء کے خلاف کارروائیوں میں فضا سے 36 ٹن ادویات اور دیگر سامان گرادیا گیا۔ عالمی ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے یمن میںتیزی سے پھیلنے والی ہیضے کی وبا ء کے تناظر میں وہاں فضا سے 36 ٹن ادویہ اور دیگر سامان گرایا گیا ہے۔ یمن کے تمام 22 صوبے اس وبا ء سے متاثرہ ہیں اور اب تک وہاں ہیضے سے ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد بھی 1300 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے۔ امدادی سامان میں پانی صاف کرنے والی گولیوں کے علاوہ ہیضے سے بچاؤ میں معاون نمک بھی متاثرہ علاقوں میں گرایا گیا۔ یونیسیف کے مطابق یہ امداد 10 ہزار افراد کیلئے کافی ہے ۔

شیئر: