کیلیفورنیا ..... ایئر بس نے کہا ہے کہ وہ دنیا کا تیز رفتار ہیلی کاپٹر تیار کرینگے جو 250میل فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کریگا۔ یہ ہیلی کاپٹر امدادی کاموں اور ایئر ایمبولینس کے طور پر بھی کام میں آئیگا۔ اس میں ونگز بھی ہونگے اور پروپیلرز بھی جبکہ راوٹر بھی چلتا رہیگا۔ یہ عمودی پرواز کریگا۔ اسکی تیاری 2019ءمیں شروع ہوجائیگی اور یہ پہلی پرواز 2020ءمیں کریگا۔