طائف .... طائف میں ہلال احمر کے ترجمان شادی الثبیتی نے بتایا ہے کہ جوری مول کے سامنے کنگ خالد روڈ پر 2افریقی خواتین گاڑی سے کچلے جانے پر شدید زخمی ہوگئیں۔ دونوں کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ ایمبولینس کے طبی عملے نے موقع پر انہیں طبی امداد فراہم کی او ر پھر طائف کے کنگ فیصل اسپتال میں داخل کردیا۔ اس حادثے نے موقع پر موجود تمام ا فراد کو غیر معمولی طور پر متاثر کیا۔ افریقی خواتین کنگ خالد روڈ پار کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں آگئی تھیں۔ ماں کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ راستہ راہگیروں کیلئے انتہائی پرخطر ہے۔ کافی عرصے سے اسے عبور کرنے والوں کیلئے پل بنانے کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔