جدہ ....ولی عہد ،نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعہ کو فرانس کے وزیر خارجہ نے فون پر رابطہ قائم کرکے ولی عہد کے منصب پر سرفراز ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔