امسال گاڑیوں کی خریداری میں 32فیصد کمی
ریاض .... گاڑیوں کی ایک عالمی کمپنی کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ سال رواں کے دوران سعودی عرب میں گاڑیوں کی خریداری میں کمی کے 4اہم اسباب ہیں۔ امسال گاڑیوں کی خریداری میں 32فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایک لاکھ15ہزار733گاڑیاں آئیں جبکہ 216ءمیں ایک لاکھ70ہزار 24گاڑیاں آئی تھیں۔54291گاڑیاں کم آئیں۔ ماہرین اقتصاد کا کہناہے کہ فی کس آمدنی میں کمی ، قوت خرید میں کمی ، نقد کرنسی کی قلت اور بچت میں کمی کی وجہ سے گاڑیوں کی خریداری کم ہوئی۔سعودی اقتصادی انجمن کے رکن ڈاکٹر عبداللہ المغلوث نے بتایا کہ ایک طرف تو تیل کے نرخ کم ہوئے دوسری جانب منصوبوں پر سرکاری اخراجات کم رہے۔ تیسری جانب بین الاقوامی سیاست ڈانواں ڈول رہی۔ علاوہ ازیں علاقائی کشمکش کی وجہ سے قرضے بھی بڑھے ۔ ان سب اسباب کے پیش نظر سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں نے گاڑیاں خریدنے سے ہاتھ کھینچ لیا۔