Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کی نسل کشی ہند کو مہنگی پڑے گی،دفترخارجہ

  اسلام آباد... پاکستان نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کا سخت نوٹس لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ انسانی حقوق کی بدترین کارروائیوں پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ وادی میں تشدد اور قتل و غارت عالمی برادری کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی بجائے ان کے سینے چھلنی کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ آزادی کی تحریکیں جبر و تشدد سے دبتی نہیں ابھرتی ہیں۔کشمیریوں نے اپنے خون سے حق خود ارادیت کی تحریک کو زندہ رکھا ہے۔ ہند غاصب کے طور پر کشمیر پر اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے۔کشمیریوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کر کے ثابت کیا کہ وہ آزادی کے سوا کچھ نہیں چاہتے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی ہند کو مہنگی پڑے گی۔ نئی دہلی نوشتہ دیوار پڑھ لے ۔کشمیری بچے اور بچیاں بھی میدان میں آگے ہیں۔
 

 

شیئر: