Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن پر سعودی جیلوں کو ترجیح؟

قاہرہ۔۔۔۔’’اول افریکا‘‘ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب میں اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ایتھوپیا کے تارکین وطن واپسی پر سعودی جیلوں کو ترجیح دینے لگے۔مذکورہ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایتھوپیا کے غیر قانونی تارکین کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر تاریک مستقبل کے چکر میں پڑنے سے بہتر ہے سعودی جیلوں میں اپنا وقت گزار لیا جائے۔ ایتھوپیا کے ایک کارکن زارا بیروہاجوس نے کہا کہ اس کی بیوی اور بچے اس کے ساتھ مملکت میں مقیم ہیں ا س وجہ سے وہ شاہی مہلت سے استفادہ کرکے ایتھوپیا جارہا ہے۔مملکت میں قیام اچھا رہا حالانکہ یہاں کام سخت تھا۔ اونٹوں کے چرواہے کے طور پر کام کرنا آسان نہیں۔وہ اپنے اہل خانہ کی خاطر جو اسکے ساتھ مقیم ہیںمملکت میں غیر قانونی قیام سے نجات حاصل کررہا ہے۔

شیئر: