ماسکو۔۔۔۔امیر قطر تمیم بن حمد نے عرب ممالک کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل روسی صدر سے رابطہ کیا۔اس سے قبل روسی صدر اور شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ نے قطری بحران پر گفتگو کی تھی۔ کریملن نے واضح کیا کہ روسی صدر نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران بحران کے حل اور اختلافات پر قابو پانے کیلئے جاری سیاسی اور سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔روسی صدر کے پریس آفس نے بتایا کہ امیرقطر کے رابطے پر قطر کے بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے روس اور قطر کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف سطحوں پر رابطے جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔