Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس،طارق شفیع سے3 گھنٹے پوچھ گچھ

اسلام آباد.. وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع سے جے آئی ٹی میں3 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ میڈیا سے مختصر بات چیت میں طارق شفیع نے کہا کہ پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دیئے ۔ گلف اسٹیل بنانے اور اس کے لئے فنڈز سے متعلق جے آئی ٹی کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو دستاویز نہیں دیں۔ذرائع کے مطابق طارق شفیع سے پوچھا گیا کہ میاں شریف نے بھتیجے کے نام پر کاروبار کیوں کیا؟ محمد حسین کی وفات کے بعد شیئرز ان کے نام کیسے منتقل ہوئے؟ اسٹیل ملز کی فروخت کی دستاویزات کہاں ہیں؟ گلف ا سٹیل کے واجبات کیسے ادا ہوئے؟ مل کے واجبات اور قرضہ اس کی اصل قیمت سے زیادہ تھا تو قرض ادا کرنے کے بعد12ملین درہم کیسے ملے؟ 1980ءمیں اتنی بڑی رقم کیش میں قطر کیوں بھیجی گئی؟ واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے پیر کو وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز، منگل کو حسین نواز اور بدھ کو وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز طلب کر رکھا ہے۔

 

شیئر: