نئی دہلی۔۔۔۔وزارت داخلہ کے حکام نے پیر کو وضاحت کی ہے کہ انہیں جموں کشمیر کے گورنر این این ووہرا کا کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ اخبارات نے خبریں شائع کی تھیں کہ گورنر خرابی صحت کی وجہ سے استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔ایک ترجمان نے کہاکہ ایسا کوئی استعفیٰ نہیں آیا اور نہ ہی استعفیٰ تحریر کیا گیا ہے۔ووہرا کو 2008ء میں گور نر بنایا گیا تھا جبکہ 2013میں ان کی مدت میں توسیع کی گئی تھی۔