Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وفد نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا

وانا.... امریکی سینیٹ کے وفد نے پیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کو پاک، افغان سرحد پر سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، پاکستان کی جانب سے سرحد پر امن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات، باڑ کی تنصیب اور سرحدی نگرانی میں اضافے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ امریکی وفد نے زمینی حقائق کو خود دیکھا۔ قیام امن کے لئے پاک فوج اور قبائل کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ امریکی وفد کو لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کرنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث دورہ ملتوی کردیا گیا۔
 

 

شیئر: