عمان: غیر عربوں کو عربی سکھانے کے لئے سمر کورس کا آغاز
مسقط: عمان کے علاقہ منح میں واقع سلطان قابوس کالج کے تحت غیر عربوں کو عربی سکھانے کا سمر کورس شروع ہوچکا ہے۔ سمر کورس 10اگست تک جاری رہے گا۔ کورس میں متعدد غیرملکیوں نے داخلہ لیا ہے۔ کالج کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ سمر کورس میں آسان عربی سکھائی جائے گی۔ پہلا مرحلے طے کرنے والے طلبہ کو اگلے میں داخلہ ملے گا۔ کورس می رجسٹر ہونے والے طلبہ کو عربی تہذیب وثقافت سے آگاہی دلانے کے لئے عمان کے تاریخی علاقوں کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔