Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ کی چھتر منزل اور کوٹھی فرحت بخش

لکھنؤ۔۔۔۔چھتر منزل اور کوٹھی فرحت بخش کی تمام منزلیں اب سیاحوں کیلئے کھولی دی جائیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے ماضی کو جانناچاہتے ہیںاور اس کے نتیجے میں وہ دارالحکومت کی تاریخ سے بھی آگاہ ہونگے۔ حال ہی میں ان دونوں کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ اب تک تہ خانے ہی کھولے گئے تھے لیکن اب اوپری منزلیں بھی کھولی جائیں گی۔یہ دونوں بلڈنگیں تقریباً200سال پرانی ہیں۔ان کے تہ خانوں میں ابھی کھدائی کا کام جاری ہے۔ ایک کھدائی کے دوران 15x15کا ایک کمرہ بھی نکلا ہے۔

شیئر: