Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی کتابوں کے ایک صفحہ پر صرف ایک تصویر

لندن- - - - -  - اگرچہ بچوں کی کتابوں میں ہر صفحہ پر چمکدار تصاویر بھری ہوتی ہیں لیکن اب ریسرچز کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں بچوں کو سبق یاد کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ سسکس یونیورسٹی کے نفسیاتی ماہرین نے کہا کہ ایک صفحہ پر صرف ایک تصویر ہونا چاہیئے جس کے نتیجے میں ان کے یاد کرنے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔ ایک تصویر سے زیادہ مقصد یہ ہے کہ ہم نے بچوں کے سیکھنے کے عمل کو کم کردیا۔ چھوٹے بچے تو خود نہیں پڑھتے اور انہیں پتہ بھی نہیں ہوتا کہ کہاں دیکھا جائے کیونکہ انہیں متن نہیں پڑھنا آتا۔ ایک سروے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق جس صفحے پر ایک تصویر ہوتی ہے بچے اسے زیادہ تیزی سے پڑھ اور یاد کرسکتے ہیں۔

شیئر: