سعودی ایجنسی کے یمن، لبنان اور سوڈان میں فوڈ سکیورٹی منصوبے جاری
سعودی ایجنسی کے یمن، لبنان اور سوڈان میں فوڈ سکیورٹی منصوبے جاری
ہفتہ 14 ستمبر 2024 21:38
یمن کے گورنریٹ شبوہ میں 4 ہزار 158 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات فوڈ سکیورٹی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر یمن، لبنان اور سوڈان میں کمزور کمیونٹی کو غذائی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے یمن کے گورنریٹ شبوہ کے کئی اضلاع میں 4 ہزار 158 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں، جس سے 30 ہزار 562 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
لبنان میں عکار گورنریٹ کے علاقے المنیہ میں الامل چیریٹیبل بیکری منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔
الامل چیریٹیبل بیکری نے گزشتہ ہفتے شامی، فلسطینی پناہ گزینوں او شمالی لبنان کے ضرورت مند خاندانوں میں یومیہ روٹی کے 25 ہزار پیکٹ تقسیم کیے جس سے ایک لاکھ 25 ہزار افراد مستفید ہوئے۔
شاہ سلمان مرکز نے فوڈ سکیورٹی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے طور پر سوڈان کی ریاست کسالا میں 700 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں، جس سے ضرورت مند خاندانوں کے 4 ہزار 172 افراد کو فائدہ پہنچا۔