شاہ سلمان سے امیر کویت کا رابطہ
ریاض: شاہ سلمان سے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے فون پر رابطہ قائم کرکے قطیف میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی۔ انہوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے سعودی سیکیورٹی افسر کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لئے فوری شفا کی دعا کی۔ بحرین نے سعودی عرب سے دہشت گردی کے مذکورہ واقعہ پر اظہار تعزیت کیا۔