Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہلت کے بعد قطر 5منظرناموں میں سے کسی ایک سے دوچار ہوگا

ریاض- - -  - برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے عرب ممالک کی جانب سے دی گئی اضافی مہلت ختم ہونے پر قطرکے حوالے سے 5سناریو بیان کئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق پہلا منظر نامہ یہ ہو سکتا ہے کہ صورتحال جوں کی توں برقرار رہے۔ اس صورت میں قطر کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسرا منظر نامہ یہ متوقع ہے کہ عرب ممالک اپنے شرکاء تجارت کو قطر کے خلاف اقدامات پر آمادہ کریں۔ تیسرا منظر نامہ یہ ہو سکتا ہے کہ قطر سامان لیجانے والے افراد یا وسائل پر بھی پابندیاں عائد ہوں۔ چوتھا منظر نامہ یہ ہوسکتا ہے کہ خلیجی ممالک قطر کو 1981ء میں قائم ہونے والی جی سی سی سے نکال دیں۔ پانچواں منظر نامہ یہ ہوسکتا ہے کہ قطری عوام اپنے قائدین کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں۔ برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ فی الوقت آخری منظر نامہ بعید ازامکان ہے۔

شیئر: