Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صابن کا کیمیکل اینٹی بایوٹک دواؤں کیلئے نقصان دہ

برمنگھم۔۔۔۔صابن اور ٹوتھ پیسٹ میں اس قسم کی اشیاء کا استعمال ہوتا ہے جس کے نتیجے میں اینٹی بائٹک دوائیں بھی بے اثر ہوجاتی ہیں۔ برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان میں پایا جانیوالا کیمیکل بیکٹریاکا دواؤں سے صفایا کرنے میں مزاحم ہوتا ہے۔ ریسرچر نے بتایا کہ صابن میں ٹرک لوسن نامی کیمیکل ہوتا ہے اور یہی کیمیکل ٹوتھ پیسٹ اور صفائی کی دیگر اشیاء میں پایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں بیکٹیریا اینٹی بایوٹک دوائیں کھانے سے بھی نہیں مرتے۔ یہ انتباہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف صابن میں جراثیم مارنے والے کیمیکل ٹرک لوسن کے استعمال پر پابندی کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل بعض اوقات خطرناک بھی ثابت ہوا ہے اور اسکے نتیجے میں اینٹی بایوٹک کی مزاحمت کرنیوالے جراثیم اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے بھی ماضی میں خبردار کیا تھا کہ اینٹی بایوٹک کی دواؤں کی مزاحمت کرنیوالے یہ جراثیم دنیا بھر میں لوگوں کی صحت کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔

شیئر: