Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2دن میں مکان تیار کرنیوالا روبوٹ

سڈنی۔۔۔۔۔آسٹریلیا کی ایک کمپنی نے ایک ایسا روبوٹ تیارکیا گیاہے جو صرف 2دن میں مکان تیار کرسکتا ہے اور ’’چائے کا وقفہ‘‘بھی نہیں لیتا۔یہ مشین ایک ٹرک پر ہوتی ہےجو روبوٹ کا کام کرتی ہے اور ایک گھنٹے میں ایک ہزار اینٹوں سے دیوار بناتی ہے۔ جبکہ اینٹیں رکھنے کے ساتھ ہی انہیں سیمنٹ سے جوڑنے کا کام بھی کرتی رہتی ہے۔ روبوٹ24گھنٹے کام کرسکتا ہے اور صرف 2دن میں مکان تعمیر کردیتا ہے یوں اس کے استعمال سے دنیا بھر میںمکانات کی تعمیر صرف چند دنوں کا کام ہوگا۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم ایسے روبوٹ تیار کرنے کیلئے دیگر کمپنیوں سے بھی ہاتھ ملا رہے ہیں۔اسے ٹرک کے پچھلے حصے پر نصب کیا جاتا ہے اور یوں کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔

شیئر: