Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروڑوں روپے کے گھپلے کے ملزم انجینیئر یادو سنگھ کی درخواست ضمانت خارج

لکھنؤ- - - - - الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے کل بدھ کو ہزاروں کروڑ روپے کے گھپلے میں ملزم انجینئیریادو سنگھ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔واضح ہو کہ نوئیڈا میں ہوئے کروڑوں روپے کے گھپلے کے الزام میں گھرے یادو سنگھ کو بدھ کو لکھنؤ کورٹ میں پیشی پر لایا گیا۔ ان کے ساتھ کورٹ میں یادو سنگھ کے حامی بھی موجود تھے۔وہیں یادو سنگھ سمیت نوئیڈا اتھارٹی کے 9 ساتھی بھی سرخیوں میں چھائے ٹینڈر گھوٹالے میں ڈاسنا جیل میں بند ہیں۔غور طلب ہے کہ سی بی آئی ٹیم نے گزشتہ دنوں یادو سنگھ کی بیوی کسملتا کی تلاش میں یوپی کے کئی اضلاع میں ان کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی تھی۔ چھاپے ماری دہلی اور کانپور میں ان کے رشتہ داروں کے یہاں بھی کی گئی۔ فی الحال ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد یادو سنگھ کو جلد راحت ملنے والی نہیں ۔

شیئر: