Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سریوں کی برآمد پر فیس معطل

ریاض۔۔۔۔تجارت و سرمایہ کاری، خزانہ ، توانائی و صنعت و معدنیات وماحولیات ، پانی وزراعت کی وزارتوں نے 2سال تک سریوں کی برآمد پر فیس معطل کردی۔ سیمنٹ پر فیس 50فیصد کم کردی ۔مذکورہ وزارتوں نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی اسے اس حوالے سے ہر 6ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزارت تجارت نے واضح کیا ہے کہ وہ سریے برآمد کرنے کے خواہشمند کارخانوں کو اجازت نامے جاری کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ برآمد کی اجازت اس صورت میں دی جائیگی جب سیمنٹ اور سریہ مقامی مارکیٹ کی ضرورت سے زیادہ ہوں۔

شیئر: