Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمین کا احتجاج ، بنگلور میٹرو سروس معطل

بنگلور ۔۔۔۔۔بنگلور میں میٹروسروس ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے معطل کردی گئی۔ کئی اسٹیشنوں پر ہزاروں مسافر پھنس گئے۔ میٹرو سروس صبح 5بجے شروع ہوتی ہے لیکن ملازمین نے اپنے کئی ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔جمعرات کو بھی میٹروملازمین اور کرناٹک اسٹیٹ انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے کانسٹبلوں میں لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھاجبکہ سیکیورٹی فورس نے 6ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔ صفائی ستھرائی عملے کے ارکان نے ڈیوٹی پر آتے ہوئے اسکینر سے گزرنے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ یہاں کام کرنے آتے ہیں اسلئے اپنے سامان کی اسکیننگ نہیں کرائیںگے۔میٹرو کا عملہ اپنے گرفتار شدگان کی رہائی کا مطالبہ کررہا ہے اور اس نے فیصلہ کیا رہائی تک وہ کام نہیں کرینگے۔

شیئر: