ریاض۔۔۔۔۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ہندوستان، بنگلہ دیش اور یورپی ممالک کی تنظیموں نے قطر میں مزدوروں کے حقوق کی زبردست خلاف ورزیوں کے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے۔ اس کا بنیادی مقصد قطر سے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز سلب کرکے کر کسی اور منتقل کرانا ہے۔ 2022کے دوران مونٹریال کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔ بہت سارے ادارے قطر کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں اور ورلڈ فٹبال کپ کی میزبانی کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیاکا ترقی یافتہ ملک فٹبال کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔