Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچی کی آنکھوں سے خون کے آنسو

حیدرآباد۔۔۔۔3سال کی بچی کی آنکھوں سے وقتاً فوقتاً خون کے آنسو بہہ نکلتے ہیں۔ والدین اور ڈاکٹر اس کی اس پراسرار حالت پر حیرت زدہ ہیں۔ 16ماہ قبل آہنہ افضل کی ناک سے خون بہنا شروع ہوا تھا۔ اسے شدید بخار ہوا تھاتاہم اب یہ خون منہ ، کان اور آنکھوں سے بھی جاری ہوجاتا ہے۔ بچوں کے علاج کے ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ بچی ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جب انسان خون کے آنسو بہاتا ہے۔ اگرچہ مہینوں کی طبی نگہداشت کے نتیجے میں خون بہنا کم ہوگیا ہے۔بچی کو باربارخون چڑھانا پڑتا ہے اور اسپتال میں داخل ہوجانا پڑتا ہے۔ بچی اگرچہ ٹھیک ہوجائیگی لیکن اس میں وقت لگے گا۔بچی کے والد محمدافضل نے کہا کہ میں نے ڈاکٹروں سے بات کی ہے اور وہ بچی کے علاج کیلئے فکرمند ہیں۔مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ میری مدد کریں۔

شیئر: