Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی باشندے نے 964 پاؤنڈ وزنی ٹائیگر شارک پکڑ لی

ٹیکساس- - - - - آپ کو شاید یقین نہ آئے مگر یہ حقیقت ہے کہ ایک مقامی باشندے نے ایک انتہائی قوی الجثہ ٹائیگر شارک پکڑ لی ہے جس کا وزن 964 پاؤنڈ بتایا جاتا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اسے پکڑنے کیلئے اس شخص کو تین گھنٹے تک چرخیاں گھمانا پڑیں ۔ اس دورا ن ایک مرحلہ ایسا بھی آیا جب قوی الجثہ شارک کی اچھل کود اور بھاگ دوڑ کی وجہ سے اس کی کشتی بھی الٹتے الٹتے بچی۔ شارک کا یہ شکار اتنا عجیب و غریب ہوا کہ تمام میڈیا اس خبر کے پیچھے پڑ گیا اور امید ہے کہ جلد ہی اس واقعہ کو سال روا ں کا سب سے بڑا شکار تسلیم کرلیا جائے۔ شکار کرنے والے روک نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ آبی مخلوق کا شکار اتنی مشکل نہیں ہوتا جتنا نظر آتا ہے بس اسکے لئے عزم ، حوصلہ اور صبر و ضبط کی بڑی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ روک نے کہاکہ یہ اس کی زندگی کا سب سے اہم اور سب سے مشکل شکار تھا جس کیلئے اسے انتہائی سخت محنت کرنا پڑی۔ جب یہ اس کے کانٹے میں پھنسی تو ایک مرحلے پر ایسا لگاکہ وہ اسے راڈ سمیت کھینچ کر سمندر میں لے جائے گی مگر اس موقع پر ڈھیل کام آئی اور میں نے اسے دوڑا دوڑا کر ہلکان کردیا اور بالآخر میرے قابو میں آگئی۔

شیئر: