Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ: نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ریاض- - - - مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئر پورٹ حکام نے نشہ آور ادویہ اسمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنادیا۔ ایئر پورٹ میں محکمہ کسٹم کے سربراہ عبد العزیز فیصل الدباغ نے کہا ہے کہ دو مسافروں نے اپنے سامان میں نشہ آور ادویہ اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا۔ اسمگلروں کے قبضے سے مجموعی طور پر143025نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ایک مسافر نے نشہ آور گولیاں مٹھائی کے ڈبوں میں چھپارکھی تھی جبکہ دوسرے مسافر نے اپنے بیگ میں خفیہ خانے بنارکھے تھے۔ ضبط شدہ منشیات اور اسمگلروں کو محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: