جدہ(واس) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سینا میں دہشت گرد دھماکے پر جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ شاہ سلمان نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ شمالی سینا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ سعودی عرب برادر ملک مصر کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔تخریبی واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والوں کے لئے جلد شفایابی کی دعا کرتے ہیں۔ دریں اثناء ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر عبد الفتاح الیسی کے نام تعزیتی پیغام میں دہشت گردی پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔