ممبئی۔۔۔۔ممبئی کا لائٹ ہاؤس150سال کا ہوجائیگا۔ یہ لائٹ ہاؤس بحری جہازوں کی رہنمائی کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے۔ اسے 1867میں تعمیر کیا گیا تھا۔ آج بھی یہ سرفنگ کرنیوالوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ ممبئی کی بندرگاہ کی خراب صورتحال کے باوجود ماہی گیر کشتیوں کی جزیرے کے ارد گرد واقع پہاڑیوںسے بچانے کا فریضہ بھی ادا کرتا ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے کسی بھی بیرونی حملے سے نمٹنے کیلئے ممبئی بندرگاہ پر اپنا چھوٹابحری بیڑہ رکھا تھا۔ اس لائٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد اس وقت کے ممبئی کے گورنر سربارٹلے فریرنے 19جنوری 1867میں رکھا تھااور اسے 2لاکھ روپے میں تعمیر کیا گیا تھا۔ لائٹ ہاؤس میں ایک بڑا لیمپ لگایا گیا تھاجس کے چاروں طرف شیشے لگے تھے تاکہ دور تک روشنی جاسکے ۔ یہ لیمپ پہلی مرتبہ یکم جون1867ء میں جلایا گیا ۔ حال ہی میں لائٹ ہاوس کی تزئین کی گئی ہے۔ اب ممبئی پورٹ ٹرسٹ سیاحت کا مقام دینا چاہتی ہے۔ دنیا بھر میںلائٹ ہاؤس سیاحت کا مقام سمجھے جاتے ہیں۔