Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ کے اصل ٹکڑے کی نمائش، سونے اور خالص ریشم سے کڑھائی کی گئی

میوزیم میں قرآن کریم اور دیگر قدیم و نادر قلمی نسخے رکھے گئے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن کریم میوزیم میں غلاف کعبہ کا اصلی حصہ نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جس پر سونے اور خالص ریشم سے آیاتِ ربانی کنندہ ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق میوزیم حرا پہاڑ کے نیچے قائم کیا گیا ہے جہاں قرآن کریم اور دیگر قدیم و نادر قلمی نسخے رکھے گئے ہیں۔
میوزیم میں انتہائی منفرد و دلکش انداز میں ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں قدیم اسلامی عہد کے مختلف ادوار کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔ میوزیم میں آنے والے زائرین کو اس حوالےسے مکمل معلومات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔
واضح رہے حرا ثقافتی محلہ اس اعتبار سے بھی منفرد ہے کہ یہ نمائش گاہ معروف پہاڑ حرا کے دامن میں بنائی گئی ہے جہاں سال بھر دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین کی آمد ورفت ہوتی ہے۔

 

شیئر: