Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت سے متعلق ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کیا کہا

ریاض۔۔۔۔ایرانی پارلیمنٹ میں آزاد ممبران کے گروپ کے ترجمان مہرداد لاہوتی نے کہا کہ حج کی بابت سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے بعد تشویش کی کوئی بات نہیں۔ ارکان پارلیمنٹ میں حج و زیارت کمیٹی کے سربراہ حمید محمدی نے ایرانی حجاج سے تعلق رکھنے والے کئی مسائل پر بحث کی ۔ تمام پوائنٹ اٹھائے گئے۔ مملکت کے ساتھ مذاکرات کے بعد تشویش کی کوئی بات نہیں۔ ایرانی رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ حج و زیارت تنظیم کے سربراہ نے اجلاس کے دوران اس امر پر زوردیا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ماضی میں ہونیوالے معاہدوں میں سعودی عرب کی جانب سے کوئی قانونی شرط شامل نہیں کی گئی تھی۔ تاہم اس سال سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی سلامتی کی حفاظت سے متعلق دفعہ معاہدے میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ لاہوتی نے کہا کہ ایرانی حجاج کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ محض حج و زیارت تنظیم کا ہی نہیں بلکہ حکومت کا بھی ہے۔

شیئر: