کوئٹہ... بلوچستان میں پیر کی صبح افغان سرحد کے قریب دھماکے میں ڈی پی او ساجد خان سمیت2 اہلکارجاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد د زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چمن میں عید گاہ کے علاقے بوغر روڈ پر ڈی پی او قلعہ عبداللہ ساجد خان مہمند کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حملہ خودکش تھا۔موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو ڈی پی او کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑادیا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ساجد خان مہمند کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔