دبئی:آئندہ بلدیاتی الیکشن لڑوں گا، سردار ماجد شریف
دبئی(عمران خان یوسفزئی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر گلف کے ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار ماجد شریف نے آئندہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا۔ اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ماجد شریف کا کہنا تھاکہ ایل اے بیس پونچھ ہرنا سے ڈسٹرکٹ کونسل کا الیکشن لڑوںگا۔ سیاست کا مقصد عوامی مسائل کا حل اور خدمت خلق ہے ۔تحریک انصاف کی قیادت کے ہر فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں۔ ہمیشہ پارٹی کی بہتری کے لئے یو اے ای میں کوشاں رہا۔ اس سلسلے میں صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان کے ساتھ ملاقات میں حتمی فیصلہ کروںگا۔ اس وقت نوجوانوں کی بڑی تعداد ہماری جماعت کا حصہ ہیں۔ رسمی سیاست کرنے والوں کی اب کوئی کنجائش نہیں۔ پارٹی آزادکشمیر کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں کلین سوئپ کرے گی۔